21 نومبر، 2026، 6:26 PM

جنرل نقدی کی مہر نیوز سے گفتگو:

رافائل گروسی صہیونیوں کا آلۂ کار ہے، اسے اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا

رافائل گروسی صہیونیوں کا آلۂ کار ہے، اسے اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا

سپاہِ پاسداران کے سینئر کمانڈر جنرل محمدرضا نقدی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی کو صہیونیوں کا آلۂ کار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتیں گے۔

جنرل محمد رضا نقدی نے مہر نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے رافائل گروسی کے حالیہ بیانات اور ایران کی جوہری تنصیبات کے معائنے سے متعلق ایجنسی کے مطالبے پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ رافائل گروسی ایک صہیونی ہے اور وہ انسانی قوانین و ضوابط کا پابند نہیں، بلکہ صرف صہیونیوں کے مفادات کے لیے کام کر رہا ہے۔

جنرل نقدی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہر شخص کے اعمال پر نظر رکھتا ہے اور گروسی کو بھی اپنے کیے کا انجام بھگتنا پڑے گا۔

دوسری جانب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا سہ ماہی اجلاس ویانا میں اختتام پذیر ہوگیا، جس میں ایک بار پھر ایران کا جوہری پروگرام ایجنڈے کا اہم موضوع رہا۔

اجلاس کے پہلے روز ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے ایران کے یورینیم ذخائر کی صورتِ حال اور جوہری تنصیبات تک معائنہ کاروں کی رسائی پر پابندیوں سے متعلق دعوے کرتے ہوئے نگرانی اور تصدیق کے عمل کی بحالی کے لیے رسائی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

گروسی نے اس موقع پر سفارت کاری اور مذاکرات کی بحالی کو بھی ضروری قرار دیا۔

تاہم ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ اور اسرائیل کے فوجی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال میں ایجنسی کے مؤقف اور طرزِ عمل پر تہران کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

News ID 1943021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha